حیدرآباد۔25۔اپریل(اعتماد نیوز)مرکزی حکومت نے آج ریاست میں اسمبلی کو
تحلیل کرنے کے فیصلہ کو منظوری دے دی۔ آج وزیر اعظم منموہن سنگھ کے قیام
گاہ میں مرکزی کابینی اجلاس
منعقعد ہوا جس میں آندھرا پردیش میں اسمبلی کی
تحلیل کے فیصلہ کو منظوری دے دی گئی۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعلی این کرن
کمار ریڈی کے استعفی کے بعد ریاست میں فوری صدر راج کو نافذ کر دیا گیا۔